کورونا وائرس متحدہ عرب امارات پہنچ گيا

متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے مطابق چین سے آنے والا ایک خاندان اس وائرس سے متاثرہ ہے اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات  کے محکمہ صحت کے مطابق چین سے آنے والا ایک خاندان اس وائرس سے متاثرہ ہے اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اماراتی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وہاں موجودگی کا باقاعدہ اعلان کردیاگیاہے۔وزارت صحت نے بتایاہے کہ متاثرہ افراد کی حالت مستحکم ہے اور ان کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے جو چین کے شہر ووہان سے آیا ہے۔

وزارت صحت نے باور کرایا ہے کہ ملک میں صحت سے متعلق تنظیموں اور متعلقہ اداروں کی رابطہ کاری سے عالمی ادارہ صحت کے ہدایت کردہ معیارکے مطابق مطلوبہ احتیاطی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چین کے حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 5974 ہو چکی ہے ، جبکہ وائرس سے اب تک 132 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

News Code 1897406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =