چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 132تک پہنچ گئی

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 132ہوگئی ہے جبکہ مزید پندرہ سو افراد اس وائر س سے متاثرہوکر ہسپتالوں میں پہنچے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 132ہوگئی ہے جبکہ مزید پندرہ سو افراد اس وائر س سے متاثرہوکر ہسپتالوں میں پہنچے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چینی حکام کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کروناوائرس سے مزید 26افرادہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 132ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے پھیلتے ہوئے چھ ہزار ہوگئی ہے۔ واضح رہے کورونا وائرس انتہائی تیز رفتاری سے دنیا بھر میں پھیلنے لگا ہے جبکہ چین میں صورتحال سب سے زیادہ خطرناک ہے۔اس وائرس کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں مندی چھائی ہوئی ہے جبکہ چین میں نئے سال کی خوشیاں پھیکی پڑ گئی ہیں۔

News Code 1897405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =