چین میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

چین میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلبہ میں جان لیوا کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلبہ میں جان لیوا کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے اسلام آباد میں کورونا وائرس پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چین میں 28 سے 30 ہزار پاکستانی مقیم ہیں جن میں سے ووہان شہر میں 500 پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں، ووہان میں 4 پاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم علاج کے بعد ان کی صحت میں بہتری آئی ہے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ چین میں پاکستانی سفارت خانہ اپنے طلبہ سے رابطے میں ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں جس کے باعث اس کی تشخیص مشکل ہے، اس بیماری میں سردرد،بخاری،کھانسی اور سانس میں تکلیف کی شکایت ہوتی ہے، لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر اس وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی، اس سےچھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے، تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کے صرف 3 فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں۔

News Code 1897400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =