طالبان نے امریکی فوج کے طیارے کو تباہ کردیا/ ہلاک ہونے والوں میں سی آئی اے کے اہلکار شامل

افغانستان میں سرگرم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے امریکہ کے ایک فوجی طیارے کو تباہ کردیا ہے جس میں امریکی دہشت گرد فوج کے 70 افسراور اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے امریکہ کے ایک فوجی طیارے کو تباہ کردیا ہے جس میں امریکی دہشت گرد فوج کے 70 افسراور اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔طالبان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے غزنی پر پرواز کرنے والے امریکی فوجی طیارے کو تباہ کردیا ہے اس فوجی طیارے میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور امریکی دہشت گرد فوج کے اہلکار سوار تھے۔طالبان کا کہنا ہے کہ طیارے کے ملبہ کے آس پاس امریکی فوجی اہلکاروں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔غزنی کے گورنر نے بھی طیارے کے تباہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں 83 افراد سوار تھے۔ ادھر امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ طیارے کے حادثے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ با خبر ذرائع کے مطابق غزنی میں تباہ ہونے والا طیارہ امریکی فوج سے متعلق ہے اور اس طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1897369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =