مالی میں فوجی اڈے پر دہشت گردوں کے حملے میں 19 اہلکار ہلاک

افریقی ملک مالی میں شدت پسند گروہ کے مسلح افراد نے ایک فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک مالی میں شدت پسند گروہ کے مسلح افراد نے ایک فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق افریقی ملک مالی کے وسطی علاقے میں قائم سوکولو آرمی بیس پر درجنوں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوجی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران کم سے کم 19 فوجی اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں جب کہ مسلح گروہ کے چند کارندے بھی زخمی ہوئے۔

حملہ آور ایک گاڑی اور 4 موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے اور کارروائی کے بعد مالی فوج کا اسلحہ اور جنگی ساز و سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں ایک سے زائد شدت پسند جنگجو حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

News Code 1897361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =