چینی صوبے یوہان میں کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی طلباء محصور ہوگئے

چینی صوبے یوہان کی انجینئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں محصور ہونے والے پاکستانی طلباء نے ویڈیو بیان جاری کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی صوبے یوہان کی انجینئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں محصور ہونے والے پاکستانی طلباء نے ویڈیو بیان جاری کردیاہے۔ چین کے صوبے یوہان کی انجیئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ بھی " کورونا وائرس"  کے خوف سے متاثر ہورہے ہیں اور چین کے بعد دیگر ممالک میں پھیلتے وائرس کی وجہ سے پاکستانی طلباء یونیورسٹی میں ہی محصور ہوگئے ہیں۔ یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے چینی اور پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث یوہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے اور یوہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار  سے زائد پاکستانی طلباء وطالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔ پاکستانی طلباء نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزارت خارجہ چین کے آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔ واضح رہے کورونا وائرس سے متاثرہ یوہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے پاکستانی طالب علموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سے ہے۔

News Code 1897354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =