پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔ اطلاعات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی اور چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے حلف لیا۔واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا تھا۔ سکندر سلطان راجہ سابق بیورو کریٹ ہیں اور مختلف حکومتوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر، سیکریٹری پیٹرولیم اور ریلویز کے اہم ترین عہدے شامل ہیں۔

News Code 1897353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =