بھارت کے خلاف ڈھاکہ میں احتجاجی مظاہرہ

بھارت کے نسل پرستانہ قوانین اور مقبوضہ کمشیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں احتجاجی مظآہرہ کیا گيا،بنگلہ دیش کے اہم اورنمایاں عوامی مقامات پر بھارتی ظلم و بربریت کے پوسٹر آویزاں کردیئے گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے نسل پرستانہ قوانین اور مقبوضہ کمشیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں احتجاجی مظآہرہ کیا گيا،بنگلہ دیش کے اہم اورنمایاں عوامی مقامات پر بھارتی ظلم و بربریت کے پوسٹر آویزاں کردیئے گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کے یوم جمہوریہ پر بنگلہ دیش میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم اورانسانی حقوق کی پامالیوں کےخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ،اہم عوامی مقامات پر بھارتی ظلم وبربریت کے پوسٹر آویزاں کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا 71 واں یوم جمہوریہ " یوم سیاہ "کے طور پر منا رہے ہیں۔

News Code 1897340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =