امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل چوک پر امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مہر خبررسان ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل چوک پر امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک  جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے فیصل چوک پر سنگل بند ہونے کے باوجود امریکی سفارت خانے کی گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی آگے بڑھا دی، تیز رفتاری کے باعث گاڑی سامنے سے آنے والے دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے خاتون ہلاک  جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت امریکی سفارت خانے کی گاڑی ایک پاکستانی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ گاڑی میں موجود سفارتکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

News Code 1897338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =