امریکہ میں دو طیارے گر کر تباہ/ 3 افراد ہلاک

امریکی ریاستوں فلوریڈا اور جارجیا میں ایک انجن والے دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاستوں فلوریڈا اور جارجیا میں ایک انجن والے دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لیک سٹی میں ایک انجن والا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں صرف پائلٹ موجود تھا جس کی لاش ملبے سے نکال لی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے گھر میں موجود ماں اور بیٹا طیارے کی آواز سن کر بھاگ کر باہر نکل آئے تھے اور محفوظ رہے۔ ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے گرنے کا دوسرا واقعہ ریاست جارجیا کی کوویٹا کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں جہاز جنگلاتی علاقے پر گر کر تباہ ہوا۔ اس حادثے میں پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوا۔ دونوں حادثوں میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، حادثات کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ طیاروں کی ملکیت کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔

News Code 1897336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =