امریکہ کی چین میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکلنےکی ہدایت کر دی۔

امریکہ نے چین میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر چین میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکلنےکی ہدایت کر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے چین میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر چین میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکلنےکی ہدایت کر دی۔ چین کے وسطی صوبے ہوبئی سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2000 سے زائد ہو گئی ہے جب کہ ہلاک افراد کی تعداد بھی 56 تک پہنچ چکی ہے۔اس وائرس کی وجہ سے ہوبئی کے 13 شہروں میں آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے باعث تقریباً ساڑھے 5 کروڑ کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔اس مہلک وائرس کی وجہ سے امریکی محکمہ خارجہ نے ہدایت کی ہے کہ چین میں مقیم امریکی شہری جلد چین سے نکل جائیں۔

News Code 1897335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =