مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آج 3 افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ترکی کے صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان آج تین افریقی ممالک الجزائر ، گیمبیا اور سنیگال کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ صدر اردوغان اس سفر میں مذکورہ ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آج 3 افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
News Code 1897333
آپ کا تبصرہ