چین میں کورونا وائرس سے اب تک 56 افراد ہلاک ہوگئے

چین میں جان لیوا کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 56 تک پنہچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں جان لیوا کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 56 تک پنہچ گئی ہے۔ کورونا وائرس سے چین کے صوبے ہوبئی میں مزید 13 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ شنگھائی میں بھی وائرس سے پہلی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد چین میں اس جان لیوا وباء سے مرنے والوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے ووہان میں ایک اور فیلڈ اسپتال بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایک اسپتال کی تیزی سے تعمیر جاری ہے، جسے مکمل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

News Code 1897330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =