امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر ایک آپریشن کے دوران فلپائن کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یورو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر ایک آپریشن کے دوران فلپائن کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوجی آپریشن کے دوران امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر MH-60  فلپائن کے کھلے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر میں موجود پانچوں اہلکاروں کو زندہ بچالیا گیا۔ امریکی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پانچ میں سے تین اہلکاروں کی حالت نازک ہے جنہیں جاپانی ہیلی کاپٹر کی مدد سے اوکینوا میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر دو اہلکاروں کو امریکی بحری جہاز پر پہنچا دیا گیا ہے۔ بحری ہیلی کاپٹر کی تلاش اور اہلکاروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن میں دو امریکی وارشپ کے ساتھ جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس اور جاپان کوسٹ گارڈ نے حصہ لیا۔ اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1897327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =