بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی خاتون زخمی

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ سے پاکستان کی 21 سالہ خاتون زخمی ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر شدید  فائرنگ سے پاکستان کی  21 سالہ خاتون زخمی ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 21 سالہ خاتون زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پر وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

News Code 1897323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =