صدر حسن روحانی کا ترک صدر کے نام تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترک صدر کے نام پیغام میں ترکی میں زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر ترکی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہمہ گیر امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترک صدررجب طیب اردوغان کے نام پیغام میں ترکی میں زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر ترکی کے ساتھ  ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہمہ گیرامداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام اس مشکل گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے غم میں شریک اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایران زلزلہ سے متاثرہ علاقوں ميں ہمہ گیر امداد رسانی کے لئے آمادہ ہے اور ہم اس مشکل وقت میں ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

News Code 1897320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =