بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 2 جوانوں کو قتل کردیا

بھارتی فوج نے یوم جمہوریہ سے محض ایک دن قبل مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری جوانوں کو دہشت گرد قراردیکر قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج نے  یوم جمہوریہ سے محض ایک دن قبل مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری جوانوں کو دہشت گرد قراردیکر قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد صرف ایک ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے اوانتی پورہ میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے فوجی سرچ آپریشن کیا جس کے دوران قابض فوج نے فائرنگ کے دو کشمیری نوجوانوں کو قتل کر دیا۔ ادھر حریت رہنماؤں نے کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منانے کا اعلان کیا ہے ۔

News Code 1897315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =