برطانیہ کی اپنےشہریوں کے لئے سفری شرائط میں نرمی کا اعلان

برطانیہ کی حکومت نے پاکستان میں بہتر صورت حال کے پیش نظر اپنے شہریوں پرسفر کے لیے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی حکومت نے پاکستان میں بہتر صورت حال کے پیش نظر اپنے شہریوں پرسفر کے لیے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں قائم برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق " برطانیہ نے آج سفری ہدایات تبدیل کردی ہیں جو پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال کی بہتری کا عکس ہے"۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ " یہ اعلان برطانیہ کا پاکستان کے لیے سفری ہدایات کے تفصیلی جائزے کا نتیجہ ہے جو ملک میں سیکیورٹی صورت حال کا وسیع جائزے کی بنیاد پر کیا گیا"۔\برطانوی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ‘201 کے بعد یہ پہلی اہم پیش رفت ہے۔

News Code 1897311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha