جاپان کا پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان

جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے کہا ہے کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلیے بھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔ جاپانی سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی سے چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹرز ایسوسی سرفراز ظہور چیمہ، بیورو آف امیگریشن کے ڈی جی کاشف احمد نور، سابق چیئرمین پوئپا چوہدری محمد افضل سمیت دیگر نے ملاقات کی۔

چیئرمین پوئپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعہ افرادی قوت جاپان بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی بھرپور مدد کیلیے پرعزم ہے۔ رواں برس 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرینگے۔

News Code 1897304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =