پاکستانی وزیر خارجہ پر پتھر سے حملہ

پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی پر ملتان میں کسی نامعلوم شخص نے پتھر سے حملہ کردیا لیکن وہ اس حملے میں بال بال بچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی پر ملتان میں کسی نامعلوم شخص نے پتھر سے حملہ کردیا لیکن وہ اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں پی ٹی آئی رہنما راؤ محسن کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھےکہ اس دوران نامعلوم شخص کی جانب سےان پر پتھر اچھالاگیا مگر وہ بال بال بچ گئے اورپھینکا گیاپتھر پی ٹی آئی کی رہنما قربان فاطمہ کے پاؤں پر لگا۔

پتھر پھینکنے کے واقعے کے بعد بھی شاہ محمودقریشی نے میڈیاسےگفتگو جاری رکھی اور اپنی بات مکمل کرکے وہاں سے گئے، تاحال پتھر پھینکنے والے شخص کے بارے میں کچھ پتہ نہیں لگ سکا ہے ۔

News Code 1897300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =