ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.9 شدت کا زلزلہ/ 19 افراد ہلاک

ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ ترکی کے مشرقی صوبے الازیق میں زلزلے سے 15 افراد ہلاک اور 750 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ملاتیا صوبے میں بھی زلزلے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں شدید سردی کے باعث بستر، خیمے اور کمبل بھیج دیئے گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق عراق، شام، لبنان اور لیبیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ایران کے پانچ  سرحدی شہروں میں بھی زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

News Code 1897298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =