مودی سرکار نے بھارت کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی

پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے بھارت پرمودی کے فسطائي نظریہ کے تسلط کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھارت میں مودی کے جمہوری دشمن نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ     پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے بھارت پرمودی کے فسطائي نظریہ کے تسلط کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھارت میں مودی کے جمہوری دشمن نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا اب تسلیم کررہی ہے کہ مودی حکومت بھارت اور مقبوضہ جموں کشمیر میں جمہوریت مخالف اور فسطائی نظریے کو مسلط کر رہی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کا رویہ علاقائی امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، جبکہ 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کو ایک بار پھر تقسیم کرنے کی داغ بیل ڈال دی ہے۔

News Code 1897297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =