امریکی عوام کا قاسم سلیمانی کو شہید کرنے پر صدر ٹرمپ پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ

امریکہ میں ایک سروے کے مطابق ایک چوتھائی امریکی شہریوں نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے پرامریکی صدر ٹرمپ پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کےمطابق امریکہ میں بزنس انسائیڈر کےایک سروے کے مطابق ایک چوتھائی امریکی شہریوں نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے پرامریکی صدر ٹرمپ پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی عوام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور ان پرشہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے جرم میں  عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ قائم کرنا چاہیے۔ بزنس انسائیدڑ کا کہنا ہے کہ سروے میں ایک ہزار 83 امریکویں نے شرکت کی جن میں سے 27 فیصد نے ٹرمپ کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ اس سے قبل ایرانی حکومت نے بھی ٹرمپ کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکہ کی دہشت گرد فوج نے  3 جنوری 2020 میں بغداد کے ايئر پورٹ کے قریب ایک بزدلانہ حملے میں شہید کردیا تھا۔

News Code 1897296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =