فلسطین عوام صدی معاملے کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دیں گے

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ملائشیا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کہا ہے کہ فلسطین عوام صدی معاملے کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ملائشیا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ملائشیا کے حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطین عوام صدی معاملے کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے ملائشیا کی نائب وزير اعظم عزیزہ اسماعیل اور ملائشیا کے وزیر خارجہ محیی الدین یاسین کے ساتھ ملاقات میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جبر و تشدد کے بارے میں گفتگو کی۔ اسماعیل ہنیہ نے ملائشیائی حکام کے ساتھ ملاقات میں آوارہ وطن فلسطینیوں، بیت المقدس اور معاملہ قرن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی قوم صدی معاملے کو کسی بھی صورت میں عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دےگی۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں معاملہ قرن کی رونمائی کریں گے۔

News Code 1897295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =