جرمنی میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

جرمنی میں مسلح شخص نے عوامی مقام پر راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  جرمنی میں مسلح شخص نے عوامی مقام پر راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔اطلاعات کے مطابق جرمنی کی جنوب مغربی ریاست نورنبرگ کے ایک شہر " روٹَم سی"  میں مسلح شخص نے ایک عمارت سے باہر نکلنے والے راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔پولیس نے تعاقب کرکے 33 سالہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم حملہ آور کا مرنے والے افراد سے " تعلق"  تھا اور وہ ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے۔ فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا سبب لگتا ہے۔

پولیس ترجمان نے حملہ آور کی گرفتار کی تصدیق کردی ہے تاہم ملزم اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1897294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =