امریکہ کو عراقی عوام کے مطالبہ کا احترام کرنا چاہیے

عراق کی سیاسی جماعت فتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے عراق میں امریکہ کے خلاف کئی ملین افراد کے مارچ اوران کی طرف سے امریکی فوج کے انخلا کے مطالبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو عراقی عوام کے مطالبہ کا احترام کرتے ہوئے عراق سے خارج ہوجانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے براثا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی سیاسی جماعت فتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے عراق میں امریکہ کے خلاف کئی ملین افراد کے مارچ اوران کی طرف سے امریکی فوج کے انخلا کے مطالبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو عراقی عوام کے مطالبہ کا احترام کرتے ہوئے عراق سے خارج ہوجانا چاہیے۔

ہادی العامری نے ملین مارچ میں عراقی عوام کی بھر پور اور وسیع شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام نے اپنا پیغام امریکہ کو پہنچا دیا ہے اور وہ پیغام یہ ہے کہ عراقی عوام کو اپنے تحفظ کے لئے امریکی فوج کی کوئی ضرورت نہیں ، امریکہ کو عراقی عوام کے اس پیغام کا احترام کرنا چاہیے اور عراق سے فوری طور پر اپنے فوجیوں کو نکال لینا چاہیے۔

News Code 1897293

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =