کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ / 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا کے کورونا میونسپل ایئرپورٹ کے رن وے سے متصل میدانی علاقے پر ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی تھی جس سے طیارہ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، ملبے سے 4 افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں شناخت کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس دوران کورونا ایئرپورٹ کو ہر قسم کی پرواز کے لیے بند رکھا گیا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

News Code 1897292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =