پاکستان میں حاملہ خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

پاکستان میں راولپنڈی کی چکلالہ اسکیم تھری میں حاملہ خاتون نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں راولپنڈی کی چکلالہ اسکیم تھری میں حاملہ خاتون نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔  پولیس کے مطابق خاتون نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی حاملہ تھی، اس کانام (ث) ہے اور گھریلو کام کاج کرتی تھی، اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس نے پہلے شبہ ظاہر کیا کہ لڑکی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے کسی نے دھکا دیا ہے لیکن سی سی ٹی وی دیکھ کر بتایا گیا کہ خاتون اکیلی تھی اور کسی نے دھکا نہیں دیا۔

News Code 1897289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha