چین میں کورونا وائرس سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

چین میں کروناوائرس سےمزید8 افرادہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کروناوائرس سےمزید8 افرادہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 25 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں اور 830 افراد میں اس بیماری کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے 177 کی حالت تشویشناک ہے۔ چینی حکام مزید 1072 مشتبہ کیسزکاجائزہ لےرہےہیں۔ کوروناوائرس کےزیادہ ترکیسزچین کےشہر ووہان میں سامنےآئےہیں جس پر حکام نے ووہان اورقریبی شہروں سےلوگوں کےباہرجانے اور باہر والوں کے اندر داخلے پرپابندی عائد کردی ہے۔کوروناوائرس پر عالمی صورتحال جانچنےکےلیےڈبلیوایچ اوکااجلاس ہوا لیکن عالمی ادارہ صحت نے صورتحال کو عالمی طبی ہنگامہ صورتحال قراردینےسےگریز کیا۔چین میں خطرناک وائرس کورونا کی وبا پھیل گئی ہے جس سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت شدید جدوجہد کر رہی ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے انسان کو بخار ہوتا ہے اور سانس کی نالی میں شدید مسئلہ ہوتا ہے اور مرض کی شدت کی صورت میں موت کا خطرہ ہوتا ہے۔

یہ وائرس چین سے دوسرے ممالک میں پھیلنے کا شدید خطرہ ہے ۔ امریکہ  تھائی لینڈ اور جاپان سمیت جنوبی کوریا میں بھی اس وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس پر ان ممالک نے بھی وائرس سے بچاؤ کے لیے ایئرپورٹس پر ہنگامی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس چمگادڑ کا سوپ اور زندہ چوہے کھانے سے پھیلا ہے۔

News Code 1897274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =