جنرل قاآنی کے خلاف امریکی دھمکی ناقابل قبول

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایرانی سپاہ قدس کے نئے سربراہ کے بارے میں امریکہ کی طرف سے قتل کی دھمکی پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ایرانی سپاہ قدس کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی کے بارے میں امریکہ کی قتل کی دھمکی پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کی طرف سے سپاہ قدس کے نئے سربراہ جنرل قاآنی کو قتل کرنے کی دھمکی کوناقابل قبول قراردیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ  امریکی دھمکی کی عالمی قوانین میں کوئی جگہ نہیں اور امریکہ کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔حال ہی میں ایران کے امور میں امریکی نمائندے برائن ہک نے سپاہ قدس کے نئے سربراہ کو قتل کرنے کی دھمکی تھی ۔

News Code 1897273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =