امریکی صدر نے حاملہ خواتین کےلیے نئی ویزا پابندیاں عائد کردی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کا سفر کرنے والی حاملہ خواتین کےلیے نئی ویزا پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کا سفر کرنے والی حاملہ خواتین کےلیے نئی ویزا پابندیاں عائد کردی ہیں۔امریکی صدر کے مطابق حاملہ خواتین امریکہ پہنچ کروہاں بچے کو جنم دیتی تھیں تاکہ اسے امریکی  شہریت مل سکے۔ اس کے بعد یہ رحجان اتنا بڑھا کہ اسے " زچگی سیاحت یا برتھ ٹورازم " کا نام دیا جانے لگا کیوں کہ امریکہ میں پیدا ہونے والا  بچہ ازخود امریکی شہری تصور کیا جاتا ہے تاہم اب اس کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت قوانین بنائے گئے ہیں۔

محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اب جو مائیں صرف بچوں کو جنم دینے کے لیے امریکہ آئیں گی ان پر امریکی سہولیات کے تحت علاج کروانے والے غیرملکیوں کی طرح ہی معاملہ رکھا جائے گا ۔ انہیں ثبوت دینا ہوگا کہ وہ علاج کے لئے آرہی ہیں اور انہیں اس کے تمام اخراجات خود ادا کرنا ہوں گے۔

 اگرچہ امریکی قوانین کے تحت وہاں جاکر بچے کو جنم دینا قانونی اور جائز ہے ۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکی حکومت ہر طرح کے نقل مکانی اور امیگریشن کی حوصلہ شکنی کررہی ہے لیکن اس میں پیدائش کے بعد امریکی شہریت کا معاملہ اب سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے۔

News Code 1897271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =