بغداد میں امریکہ کے خلاف عراقی عوام کے ملین مارچ کا آغاز

عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراق میں امریکی فوج کی موجودگی اور اس کی دہشت گردانہ اور معاندانہ پالیسیوں کے خلاف عراقی عوام کے ملین مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراق میں امریکی فوج کی موجودگی اور اس کی دہشت گردانہ اور معاندانہ پالیسیوں کے خلاف عراقی عوام کے ملین مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ مارچ عراق کی ممتاز شخصیات خاص طور پر ممتاز عالم دین مقتدی صدر کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ملک کے مختلف شہروں سے کئی ملین افراد پہنچ چکے ہیں جو آج عراق میں امریکہ کی فوجی موجودگی کے مکمل خاتمہ کا مطالبہ کریں گے ۔ مظاہرین جادریہ علاقہ کی طرف رواں دواں ہیں جہاں مظاہرہ کیا جائےگا ۔ کرادہ کی سڑکیں، پل حسنین اور اس کے اطراف کے علاقہ مظاہرین سے مملو ہیں۔ امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں عراق کے سبھی پیر و جواں ، عورتیں ، بچے اور قبائل شرکت کررہے ہیں ذرائع کے مطابق بغداد کی سڑکوں پر آج عوامی سیلاب امڈ آیا ہے بغداد کی سڑکوں پرعوامی حضور کے شاندار جلوے نظر آرہے ہیں۔

News Code 1897269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =