ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیئے

ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیئے برطانیہ اب 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیئے برطانیہ اب 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔اطلاعات کے مطابق برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کوششیں کامیاب ہوگئیں، لندن کی پارلیمنٹ سے بریگزٹ بل منظوری کے بعد اب بل پر ملکہ برطانیہ نے دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد یہ بل اب قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے۔دستخط کے بعد اب برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، 31 جنوری کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا اور برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔

News Code 1897268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =