عالمی عدالت انصاف کا میانمار حکومت کو مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور نسل کشی روکنے کا حکم دیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور نسل کشی روکنے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے سے جاری سماعت میں کہا کہ روہنگیا مسلمان نسل کشی کے شدید خطرات سے دوچار ہیں لہذا میانمار کی حکومت ان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے، اس کے علاوہ حکومت میانمار کی فوج کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔ سماعت کے دوران عدالت نے میانمار کی حکومت کو پہلے 4 مہینے اور پھر ہر 6 مہینے بعد روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ عالمی عدالت برائے جرائم نے پراسیکیوشن کی جانب سے میانمار کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی اور درخواست منظور کرتے ہوئے میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔سماعت کے دوران امن کی نوبیل انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی نے اپنے ملک کے فوجی جنرلز اور شدت پسند بدھوں کی حمایت کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی، بچوں کے قتل، خواتین کی عصمت دری اور املاک کو نذر آتش کرنے کے سفاکانہ اور غیرانسانی عمل کا دفاع کیا تھا۔

News Code 1897263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =