افغانستان میں امریکی فوجی ٹینک اور گاڑیوں کی طالبان کو فروخت کا انکشاف

افغانستان کے میں امریکی فوجی گاڑیاں اور ٹینک بلیک مارکیٹ میں طالبان کو فروخت کئے جارہے ہیں۔ رپورٹ کے ایک امریکی فوجی گاڑی 25 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے میں امریکی فوجی گاڑیاں اور ٹینک بلیک مارکیٹ میں طالبان کو فروخت کئے جارہے ہیں۔ رپورٹ کے ایک امریکی فوجی گاڑی 25 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ انکشاف صوبہ فرح کا دورہ کرنیوالے پارلیمانی وفد کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق پارلیمانی وفد کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے افغان فوج کو دیئے گئے ٹینک اورفوجی گاڑیاں صوبہ فرح کی بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک امریکی فوجی گاڑی 25 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ ٹینک اور فوجی گاڑیاں طالبان مقامی مافیا کے ذریعے خرید رہے ہیں اور پھر انہیں فورسز کیخلاف استعمال میں لا رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرح صوبہ کا صرف دارالحکومت ہی حکومت کے کنٹرول میں ہے، باقی تمام صوبے پر طالبان قابض ہیں۔

News Code 1897259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =