آسٹریلیا میں امریکی طیارہ گر کر تباہ / 3 اہلکار ہلاک

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مصروف امریکی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس پر سوار تین امریکی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مصروف امریکی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس پر سوار تین امریکی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق واٹر بم طیارہ آسٹریلیا کے شہر کینبرا سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع علاقے نیو ساوتھ ویلز کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے مشن پر مامور تھا جوگرکرتباہ ہوگیا ہے۔حکام کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دن میں  ایک بجکر تیس منٹ پرطیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا ،حکام کے مطابق تاحال طیارے کے حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔حکام کے مطابق طیارہ اس مقام پر گرا ہے جہاں آگ شدید ہے۔حکام کے مطابق انہیں امریکی اہلکاروں کے مرنے پر گہرا دکھ ہوا ہے اور ان کی ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔امریکی حکام نے تاحال مرنے والوں کی شناخت ظاہرنہیں کی تاہم یہ تصدیق کردی ہے کہ تینوں افراد امریکی شہری تھے۔

News Code 1897256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =