مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے والے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، میزائل 290 کلومیٹر تک ہر قسم کے وارہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان نے زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے والے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
News Code 1897249
آپ کا تبصرہ