امریکہ کی جنرل قاآنی کو قتل کی دھمکی

ایران کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہک نے امریکہ کی دہشت گردانہ حقیقت اور ماہیت کو اجاگر کرتے ہوئے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین جنرل اسماعیل قاآنی کو بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہک  نے امریکہ کی دہشت گردانہ حقیقت اور ماہیت کو اجاگر کرتے ہوئے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین جنرل اسماعیل قاآنی کو بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔

امریکی نمائندے نے کہا کہ اگر جنرل اسماعیل قاآنی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی پیروی کی اور خطے میں امریکی پالیسیوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں کوئی قدم اٹھایا تو اس کا انجام بھی شہید قاسم سلیمانی جیسا ہی ہوگا۔

برائن ہک نے جنرل قاآنی کو قتل کی دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ  امریکی صدر بہت پہلے کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی شخص امریکی فوج یا امریکی مفادات کے لئے خطرہ بنےگا تو اسے سخت جواب دیا جائےگا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 3 جنوری کو امریکہ کی دہشت گرد فوج نے بغداد ايئر پورٹ کے قریب بزدلانہ ہوائی حملے میں سپاہ قدس کے مایہ ناز کمانڈر میجر جنرل سلیمانی کو ساتھیوں کے ہمراہ شہید کردیا تھا۔

News Code 1897246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =