چین میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 17 افراد ہلاک

چین میں کورونا مہلک وائرس سے سیکڑوں افراد متاثر جبکہ 17 ہلاک ہوچکے ہیں اس لیے حکام نے عوام سے شہر کو صاف رکھنے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا مہلک وائرس سے سیکڑوں افراد متاثر جبکہ 17 ہلاک ہوچکے ہیں اس لیے حکام نے عوام سے شہر کو صاف رکھنے کی اپیل کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس سارس وائرس سے ملتا جلتا ہے جو سال 2003-2002 میں چین کے مرکزی حصے اور ہانک کانگ میں 650 افراد کی ہلاکتوں سبب بنا تھا۔

رواں ہفتے نئے قمری سال کی چھٹیوں کے لیے لاکھوں افراد چین کا سفر کررہے ہیں جس کے لیے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اس وبا کو روکنے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے جس میں ایئرپورٹ، بس اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ طیاروں اور ٹرینوں کو اندر سے جراثیم سے پاک کرنا اور ہوادار بنانا شامل ہے۔

اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان میں بڑے عوامی اجتماعات منسوخ اور بین الاقوامی فٹبال میچز نئی جگہ منتقل کردیے گئے اس کے ساتھ سیر کے لیے آنے والوں کو روکنے جبکہ رہائشیوں کو مرکزی شہر سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ ووہان شہر کی آبادی ایک کروڑ 10 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔

News Code 1897245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =