گوجرانوالہ میں 3 افراد کو قتل کردیا گیا/ مقدمہ درج

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 3 افراد کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 3 افراد کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے پٹھان والا میں گزشتہ شب 2 ملازمین زمیندار ذکاء اللّٰہ، اس کے بھائی شفقت اللّٰہ اور بیٹے عتیق کوقتل کر دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر تینوں قتل غیرت کے نام پر کیے گئے ہیں، ملزمان کو عتیق کے کردار پر شک تھا۔ملزمان خاندان سمیت زمیندار کے ڈیرے پر رہائش پذیر تھے جو قتل کی واردات انجام دینے کے بعد خاندان سمیت فرار ہوگئے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

News Code 1897244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =