امریکی شہر سیاٹل میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی

امریکی ریاست واشنگٹن کے سب سے بڑے شہر سیاٹل کے ایک مصروف بازار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست واشنگٹن کے سب سے بڑے شہر سیاٹل کے ایک مصروف بازار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب مارکیٹ میں لوگوں کا کافی رش تھا۔ رپورٹس کے مطابق دو مسلح افراد جنہوں نے چہروں پر ماسک چڑھا رکھے تھے گلی میں برآمد ہوئے اور اندھادھند فائرنگ کردی جس سے پیدل چلنے والوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔جس سے وہاں موجود آٹھ افراد گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ آٹھ میں سے ایک موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

News Code 1897243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =