یونان میں پہلی بار ایک خاتون ملک کی صدر منتخب

یونان میں پہلی بار پارلیمان نے ایک خاتون کو ملک کا صدر منتخب کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان میں پہلی بار پارلیمان نے ایک خاتون کو ملک کا صدر منتخب کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یونانی پارلیمان میں آئندہ 5 برسوں کے لیے پہلی مرتبہ ملک کے صدر کے عہدے کے لیے ایک خاتون کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ 300 کے ایوان میں 261 نے 63 سالہ سینئر خاتون جج کاٹیرینا ساکیلاروپولو کے حق میں ووٹ دیا۔ کاٹیرینا ساکیلاروپولو اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے بھی ملک بھر میں اچھی شہرت رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں نامزد تو حکمراں جماعت نیو ڈیموکریسی پارٹی نے کیا تھا لیکن مرکزی اپوزیشن جماعت نے بھی انہیں ووٹ دیا اور صرف 37 ووٹ مخالفت میں پڑے۔

News Code 1897242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =