بھارت تباہی کے راستے پر گامزن ہوگیا ہے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تباہی اور بربادی کے راستے پر گامزن ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تباہی اور بربادی کے راستے پر گامزن ہوگیا ہے۔ عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے دوران بین الاقوامی میڈیا کونسل سے خطاب کے دوران کہا کہ بھارتی حکمران ہندتوا نظریے کے حامی ہیں اور اس کی وجہ سے اس ملک میں رہنے والی دیگر اقلیتوں، جیسے مسلمانوں اور عیسائیوں کو مسائل کا سامنا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت اس وقت جس راستے پر چل رہا ہے وہ اسے تباہی کی جانب لے جائے گا۔ ان کا کہنا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیر کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔

News Code 1897241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =