پاکستان کی معیشت کے لئے طالبان سے امن معاہدہ ضروری

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان سےامن معاہدہ پاکستانی معیشت کی بحالی اور خطےمیں قیام امن کیلئےضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع کہا ہے کہ طالبان سےامن معاہدہ پاکستانی معیشت کی بحالی اور خطےمیں قیام امن کیلئےضروری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا اور قوم نے 70ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، اس جنگ میں کامیابی کےبعدمعیشت کی ترقی ترجیح ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان سےامن معاہدہ پاکستانی معیشت اور خطےمیں قیام امن کیلئےضروری ہے، افغانستان میں قیام امن کیلئےامریکہ سےملکرکام کررہےہیں، کوشش ہےسعودی عرب اورایران میں تعلقات بہترہوں۔

 عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کےتاریخی مقامات ہیں اور سیاحت کیلئےبہترین ملک ہے، ہماری سرزمین کئی قدیم تہذیبوں کامسکن ہے جہاں ایسےمقامات ہیں جوابھی تک دنیاکی نظرسےاوجھل ہیں۔

News Code 1897238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =