پی آئی اے کی پروازوں میں مسافروں کے ساتھ بد سلوکی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے عملے کی جانب سے لاہور سے لندن جانے والی پرواز کے مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے عملے کی جانب سے لاہور سے لندن جانے والی پرواز کے مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے عملے کی مسافروں کے ساتھ بد تمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عملے نے ایک مسافر سے تکرار کی اور پھر اسے تھپڑ بھی مارا۔ اس موقع پر ایک خاتون مسافر کی جانب سے پورے واقعے کی موبائل سے ویڈیو بنائی گئی تاہم جہاز کے عملے نے پچھلی سیٹ پر بیٹھی خاتون سے اس کا موبائل فون چھین لیا۔ پی کے 757 کا عملہ جہاز میں موجود دیگر مسافروں کے ساتھ بھی بدسلوکی سے پیش آیا، مسافر کو تھپڑ مارنے پر ایک اور مسافر نے عملے کے رویئے پر احتجاج بھی کیا۔ذرائع کے مطابق جھگڑا مسافر کی جانب سے بلک ہیڈ نشست پر بیٹھنے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد جہاز کے پائلٹ کی جانب سے الٹا مسافروں کے ہی خلاف ہیتھرو ایئرپورٹ پر شکایت کر دی گئی۔

News Code 1897232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =