امریکی صدر کی پاکستان کے دورے کی یقین دہانی

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے جلد از جلد دورے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے جلد از جلد دورے کی یقین دہانی کروائی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ کے ساتھ ملاقات مفید رہی جو ایک گھنٹہ جاری رہی، میں خود بھی ملاقات میں موجود تھا اور وزیراعظم نے اہم ایشوز اٹھائے، وزیراعظم نے صدرٹرمپ کوٹریول ایڈوائزی میں بہتری کا کہا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال کا خاکہ صدرٹرمپ کے سامنے رکھا جس پر امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان کوپسند کرتا ہوں اور ان پر اعتماد کرتا ہوں، ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش ہے، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہئے، انہوں نے ایک بار پھر یقین دلایا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پربات کریں گے۔

News Code 1897231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =