چین سے پاکستان میں خطرناک وائرس کے منتقل ہونے کا خدشہ

چین سے پاکستان آنے جانے والے لاکھوں افراد کے ذریعہ خطرناک وائرس نووال کرونا کی پاکستان منتقلی کے خدشات کے باعث ائیرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین سے پاکستان آنے جانے والے لاکھوں افراد کے ذریعہ خطرناک وائرس نووال کرونا کی پاکستان منتقلی کے خدشات کے باعث ائیرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نووال کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ائیرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چین سے پاکستان آنے جانے والوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا، قومی ادارہ صحت نے وائرس کے خطرات سے بچاؤ کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ چین میں وائرس سے اب تک کئی ہلاکتیں بھی ہوچکی جب کہ علاج دریافت نہ ہوسکا، وائرس سی فوڈ اور جانوروں سے انسانوں میں پھیلا ہے، چین میں پھیلنے والے وائرس سے اردگرد کے ممالک کے بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

News Code 1897230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =