کراچی میں تین ہٹی پل کے نیچے قائم 200 جھگیاں آگ لگنے سےخاکستر ہوگئیں

پاکستان کے شہر کراچی میں تین ہٹی پل کے نیچے قائم جھگیوں میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نتیجے میں200 جھگیاں اور ان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں تین ہٹی پل کے نیچے قائم جھگیوں میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نتیجے میں200 جھگیاں اور ان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیاجبکہ 450 سے 500 افراد متاثر ہوئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگتے ہی جھگیوں کے مکینوں میں چیخ و پکار مچ گئی جبکہ خواتین چھوٹے بچوں کو سینے سے لگائے جان بچانے کے لیے محفوظ مقام کی جانب دوڑتی ہوئی دکھائی دیں۔ دیگر مکین جھگیوں سے قیمتی سامان نکالنے کی کوششیں کرتے رہے تاہم جان بچانے کے لیے انھیں بھی اپنا سامان چھوڑ کر وہاں سے ہٹنا پڑا۔جھگیوں کے مکین اپنا مال اسباب جلتا دیکھ کر زارو قطار روتے رہے جبکہ خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں۔ 

News Code 1897226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =