چین سے خطرناک وائرس امریکہ پہنچ گیا

چین کے شہر ووہان میں پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس امریکہ پہنچ گیا۔امریکی حکام نے اپنے شہری کے اس وائرس سے بیمار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس امریکہ پہنچ گیا۔امریکی حکام نے اپنے شہری کے اس وائرس سے بیمار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق مریض کی عمر 30سال سے زیادہ ہے اور وہ اسی ماہ چین سے واپس امریکہ آیا ہے۔ متاثرہ شخص کا واشنگٹن میں علاج جاری ہے۔کورونا وائرس جو کہ انفیکشن ہے اس سے اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ چین میں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 300ہے۔

News Code 1897222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =