مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو جاں بحق کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو جاں بحق کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق کشمیرکے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا۔  سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک مکان کو بارودی مواد سے بھی تباہ کردیا جب کہ اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیا۔

News Code 1897187

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =